28 ستمبر 2014 - 10:29
عراق میں بم دھماکہ، نو افراد جاں بحق

عراق کے شمالی شہر تکریت میں دہشتگردوں کی کاروائی میں کم سے کم نو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز شمالی عراق کے شہر تکریت کے جنوب میں واقع بیجی ریفائنری کے قریب دوبم کاربم دھماکہ ہواجس میں کم سے کم سے نو افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
دوسری جانب عراقی فوج کے طیاروں نے صوبہ الانبار کے شہر الرمادی میں داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے اٹھارہ دہشگردوں کو ہلاک اور بتیس کو زخمی کردیا ، ادھر عراقی ذرائع ابلاغ نے خبردی ہے کہ اس ملک کی فوج نے تکفیری گروہ داعش سے مقابلہ کرکے انہیں تکریت سے پسپائی کرنے پرمجبور کردیا ہے ۔

.....

/169